کراچی : ایم کیو ایم کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کل سے سڑکوں پر نکلنے کا اعلان کر دیا ہے۔
خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ بلدیاتی الیکشن میں جیتنے والے سڑک پر کھڑی ایم کیو ایم کا بھی مقابلہ نہیں کرسکتے ہیں، کراچی اور حیدرآباد کے الیکشن پر سوالیہ نشان ہے۔
نجی ٹی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھاکہ کراچی کے کچھ علاقوں میں حلقہ بندیاں درست نہیں، کراچی میں کل 74 یوسیز کم کی گئیں اور جن علاقوں میں ایم کیو ایم مقبول ہے وہاں حلقہ بندیاں درست نہیں ہیں۔ حلقہ بندیوں کو لے کر 5،6 مہینے ضائع کیے گئے، حکومت سے نکلنے کا نہیں سوچ رہے مگر ہمارے پاس یہی آپشن ہے، اگر ہمیں لگا کہ اس ایوان سے ہمیں کچھ نہیں ملے گا تو پھر ایسی حکومت میں رہنے کا فائدہ نہیں۔
