ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سی ٹی ڈی نے کارروائی کر کے 8 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا

 لاہور:دہشت گردی کے تناظر میں محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی)نے کارروائیاں تیز کر دیں، آئی جی پنجاب کی ہدایت پر مختلف اضلاع میں کارروائیوں کے دوران 8 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔ 

ترجمان کے مطابق سی ٹی ڈی نے مختلف اضلاع کے 32 مقامات پر کومبنگ اینڈ سرچ آپریشنز کے دوران 1540 افراد سے پوچھ گچھ کی، دوران آپریشنز شیخوپورہ اور عمر کوٹ سے 8 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔ سی ٹی ڈی ترجمان نے کہا کہ مختلف کارروائیوں میں 354 افراد کی بائیو میٹرک تصدیق کی گئی جبکہ گرفتار ہونے والے افراد کے خلاف 3 مقدمات درج کر لیے گئے ہیں اور ان سے تفتیش جاری ہے۔ 

حکام کا کہنا ہے کہ سی ٹی ڈی محفوظ پنجاب کے ہدف پر عمل پیرا ہے، ریاست دشمن عناصر کو قانون کے مطابق منطقی انجام تک پہنچانے کی ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں