ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پیرس میں واشنگ مشین کے اندر سے ملنے والی 3 سالہ بچی کی موت

پیرس میں واشنگ مشین کے اندر سے ملنے والی 3 سالہ بچی کی موت

پیرس :فرانس میں 3 سالہ بچی کی لاش واشنگ مشین سے برآمد ہونے کے بعد متعلقہ اداروں نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق پراسیکیوٹرز نے بتایا کہ پیرس کے حکام ایک 3 سالہ بچی کی موت کی تحقیقات کر رہے ہیں جو اپنے خاندان کے اپارٹمنٹ میں واشنگ مشین میں پائی گئی تھی۔

پیرس کے پبلک پراسیکیوٹر کے دفتر نے کہا کہ جمعرات کی شام شمال مشرقی پیرس میں بچی کی دریافت کے بعد موت کی وجہ کے لیے تفتیش آج جمعہ کو شروع کی گئی۔ تفتیش کی قیادت نابالغوں کے تحفظ کے لیے ایک خصوصی یونٹ کر رہی ہے۔

استغاثہ کے دفتر نے مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں۔ روزنامہ لی پیرسئن کی ایک رپورٹ میں کہا گیا کہ بچی کو اس کے والد اور خاندان کے ایک اور فرد نے واشنگ مشین میں زندہ پایا اور ایک گھنٹے بعد ایمرجنسی کیئر میں اس کی موت ہوگئی۔

استغاثہ نے اس رپورٹ کی تصدیق بھی نہیں کی ہے۔ یہ امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ بچی کے واشنگ مشین میں جانے کے بعد اس کا دروازہ بند ہوگیا تھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں