اسرائیلی فوج نے اپنے 23 ویں سربراہ کا انتخاب کر لیا ہے۔
اسرائیلی فوج کےمطابق،مسلح افواج کے سربراہ کی تقرری کا فیصلہ کر لیا گیا ہے، جس کے بعد منعقدہ ایک تقریب میں جنرل عاویو کوہاوی ،وزیراعظم بن یامین نیتین یاہو اور وزیر دفاع یاوو گالانت نے شرکت کی جس میں جنرل ہالوی کو اسرائیلی فوج کا نیا سربراہ منتخب کرلیا گیا ہے۔
اس طرح سے جنرل ہرزی ہالوی ملکی فوج کے 23 ویں سربراہ منتخب ہو گئے ہیں۔
ہرزی حلوی فوج میں 37 سال خدمات انجام دے چکے ہیں جو کہ مسلح افواج کے نائب سربراہ بھی رہ چکے ہیں۔