کراچی: بلدیاتی انتخابات کے دوران جماعت اسلامی کے چیف پولنگ ایجنٹ پر تشدد کا مقدمہ درج کرلیاگیا۔
ضلع کورنگی میں جماعت اسلامی کے چیف پولنگ ایجنٹ اسامہ بن شعیب کو تشدد کرکے زخمی کرنے کے واقعہ کا مقدمہ الفلاح تھانے میں ان کے بیٹے سید عبداللہ کی مدعیت میں درج کیاگیا ہے۔
ایف آئی آر کے متن کے مطابق بیٹے سید عبداللہ نے پولیس کو بیان دیا کہ والد اسامہ بن شعیب بلدیاتی الیکشن میں جماعت اسلامی کی جانب سے چیف پولنگ ایجنٹ ہیں اوریو سی ہنس آباد ناصرہ پولنگ اسٹیشن کے باہر موجود تھے جہاں انہیں کچھ لوگوں نے ڈنڈوں اورلاتوں سے مارپیٹ کرنے لگے اور والد گھرگئے اور ان لوگوں نے والد کے منہ پرلاتیں مارنا شروع کردیں۔
ان کا کہنا تھا کہ میں اپنے والد کو بچانے کے لیے ان کے اوپر لیٹ گیا لوگوں کی تعداد 25 سے 30 کی تھی جنکو سامنے آنیپرشناخت کرسکتاہوں مجھ سے بھی مار پیٹ کی، دیگرلوگوں نے آکر ہمیں ان کے چنگل سے بچایا اور موقع سے ہم نجی اسپتال گئے۔
انہوں نے کہا کہ میرے والد کے سرپراور مجھے ہاتھ پراورجسم کے دیگرحصوں پر چوٹیں آئیں ہیں میرے والد کی حالت تشویشناک ہے لہذا ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے۔
