ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

روس یوکرین جنگ میں کتنے شہری ہلاک ہوئے؟ اقوام متحدہ کی رپورٹ آگئی

نیو یارک:روس یوکرین جنگ میں اب تک سات ہزار شہری اپنی جانیں گنوا چکے ہیں،

اقوام متحدہ کے ہیومن رائٹس کمیشن کی جانب سے جاری کی گئی رپورٹ کے مطابق روس اور یوکرین کی جنگ میں اب تک سات ہزار شہری ہلاک اور ہزاروں زخمی ہوئے ہیں جبکہ لاکھوں افراد بے گھر ہیں،روس یوکرین جنگ کو 328روز گزر چکے ہیں، روس کی Zaporizhzhiaشہر پر بمباری سے رہائشی عمارتیں ملبے کا ڈھیر بن گئیں۔ 

روس یوکرین پر مسلسل بمباری کررہا ہے جس سے ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ہے،دنیپروکی رہائشی عمارت پر کیے گئے فضائی حملوں میں اموات کی تعداد مسلسل بڑھ رہی ہے۔ ملبے سے اب بھی لاشیں نکلنے کا سلسلہ جاری ہے،روس اور بیلاروس کی مشترکہ جنگی مشقیں جاری ہیں جس کے باعث کیف سمیت دیگر شہروں میں روس کے فضائی حملوں کے خدشات بڑھ گئے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں