ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

رونالڈو کا سعودی عرب میں پہلے ہی میچ میں لائنل میسی سے سامنا

ریاض:اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو پہلی بار سعودی عرب میں کھیلنے کیلئے تیار، پہلے ہی میچ میں حریف لائنل میسی ہوں گے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق جمعرات کو ریاض الیون اور پی ایس جی کلب فرینڈلی میچ کھیلیں گے، جس میں رونالڈو کو ریاض الیون کا کپتان مقرر کیا گیا ہے۔

فیفا ورلڈکپ کے بعد پہلی بار رونالڈو گرائونڈ میں اتریں گے، پہلے ہی میچ میں رونالڈو کا سامنا لائنل میسی سے ہوگا جو کلب فٹبال میں پی ایس کی نمائندگی کرتے ہیں۔

رونالڈو نے حال میں سعودی کلب النصر سے معاہدہ کیا ہے جس کیلئے ڈیبیو اتوار کو کریں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں