نئی دہلی:میں مسلمان دشمن مودی سرکار نے 16 ویں صدی میں تعمیر کی گئی تاریخی مسجد کو شہید کردیا۔
بھارتی ریاست اترپردیش میں انتہاپسند وزیراعلی آدیتیہ ناتھ کی سرپرستی میں مسلمان کش کارروائیاں جاری ہیں۔ ریاستی مشینری مسلمانوں کو ختم کرنے کے سرکاری ایجنڈے پرعمل درآمد کررہی ہے۔ اترپردیش میں 16 ویں صدی میں تعمیر کی گئی تاریخی شاہی مسجد کو شہید کردیا۔
سوشل میڈیا پرسامنے والی ویڈیوز میں مقامی انتظامیہ کے اہلکاروں کو بلڈورز کی مدد سے مسجد کو شہید کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ حکام نے دعوی کیا کہ مسجد سڑک کو چوڑا کرنے میں رکاوٹ بن رہی تھی اس لیے شہید کیا گیا۔
A historical mosque is being bulldozed in UP, India, to widen the road! pic.twitter.com/IsUWunoIJy
— Ashok Swain (@ashoswai) January 15, 2023
مسجد انتظامیہ اور علاقے میں رہائش پذیر مسلمانوں نے مسجد کو شہید ہونے سے روکنے کے لیے مقامی عدالت سے رجوع کررکھا تھا جہاں کیس کی سماعت 2 دن بعد ہونا تھی۔
