ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

لطیف آفریدی کا قتل بڑا نقصان ہے،چیف جسٹس عمر عطا بندیال

اسلام آباد:سپریم کورٹ آف پاکستان کے چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے سینئر وکیل لطیف آفریدی کے قتل کو بڑا نقصان قرار دے دیا۔ 

چیف جسٹس نے ایک مقدمے کی سماعت کے دوران ریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ لطیف آفریدی بہت بڑی شخصیت تھے۔ چیف جسٹس نے وکیل افتخارگیلانی سے استفسار کیاکہ کیا لطیف آفریدی کا تعلق کوہاٹ سے تھا؟ وکیل افتخار گیلانی نے جواب دیا کہ لطیف آفریدی کا تعلق فرنٹیئر ریجن سے تھا،ان کو بار روم میں قتل کیا گیا۔

وکیل افتخار گیلانی نے دلائل دیتے ہوئے کہاکہ مجھے اس واقعے نے رنجیدہ کردیا ہے۔ چیف جسٹس عمرعطا بندیال نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ لطیف آفریدی کا قتل افسوسناک واقعہ ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں