ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

موزامبیق: ہیضے کی وباء میں 16 افراد ہلاک

موزامبیق میں ہیضے کی وباء میں 16 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

موزامبیق شعبہ صحت کے افسر ‘ڈومینگوس گوئیلے’ نے ملک کے شمالی علاقے نیاسا میں پھیلی ہوئی ہیضے کی وباء میں اموات کی تعداد کے بارے میں معلومات فراہم کی ہیں۔

گوئیلے نے کہا ہے کہ ہیضے کی وباء میں 16 افراد ہلاک  ہو گئے ہیں اور مریضوں کی تعداد 1376 تک پہنچ گئی ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ اندازے کے مطابق وباء مالاوی کی طرف سے پھیلی ہے اور موسم برسات میں مریضوں کی تعداد میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔

موزامبیق کے صدر فلپ نیوسی نے ہیضے کے خلاف جدوجہد میں عوام سے حفظانِ صحت کے اصولوں کی زیادہ پابندی کی اپیل کی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں