ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

نتائج میں تاخیرجماعت اسلامی کا مینڈیٹ چرانے نہیں دینگے، جاوید قصوری

لاہور: امیر جماعت اسلامی پنجاب وسطی محمد جاوید قصوری نے کراچی میں بلدیاتی انتخابات کے نتائج میں غیر ضروری تاخیر پر اپنا ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی میں بلدیاتی انتخابات کے دوران جماعت اسلامی کے کارکنوں پر تشدد قابل مذمت ہے، نتائج میں تاخیر درحقیقت جماعت اسلامی کا مینڈیٹ چرانے اور اکثریت کو اقلیت میں بدلنے کی سازش ہے۔

محمد جاوید قصوری نے کہاکہ شہر قائد کے باسیوں نے جماعت اسلامی پر اعتماد کا اظہار کر دیا ہے ،اپنی ناکامی کو چھپانے کے لئے سند ھ حکومت اوچھے ہتھکنڈوں کا مظاہرہ کر رہی ہے، وہ وقت دور نہیں جب کراچی سے کامیابی کا شروع ہونے والا سفر پنجاب سمیت پورے ملک میں پھیلے گا ۔

انہوں نے کہاکہ  جماعت اسلامی نے ہمیشہ خدمت خلق کی سیاست کی ہے ، ہم سمجھتے ہیں اقتدار صرف عوام کی خدمت کا نام ہے ، جو لوگ عوام کو گمراہ کر کے اقتدار پر قابض ہوتے رہے ہیں آج وہ سب بے نقاب ہو چکے ہیں ۔کراچی سے جماعت اسلامی کے کارکنوں کو ٹھڈی ہوائیں آرہی ہیں ۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں