سویڈش وزیر اعظم اوولف کرسٹرسن نے کہا ہے کہ نیٹو رکنیت کے حوالے سے ترکیہ جو بھی فیصلہ کرےگا ہم اس کا خیر مقدم کریں گے۔
کرسٹر سن نے اسٹاک ہوم میں یورپی یونین کونسل کے صدر چارلس میشیل سے ملاقات کے دوران اس بات کا اظہار کیا ۔
ملاقات کے بعد منعقدہ پریس کانفرنس کے دوران کرسٹرسن نے کہا کہ ترکیہ کے ساتھ نیٹو مذاکرات معمول کے مطابق جاری ہیں،میرا خیال ہے کہ سویڈن کی نیٹو میں رکنیت کے لیے ترکیہ مثبت رد عمل ظاہر کرے گا بہرحال فیصلہ اُس کو کرنا ہوگا۔
سویڈش وزیراعظم نے مزیدکہا کہ ترکیہ جو بھی فیصلہ کرے گا ہم اس کا خیر مقدم کریں گے،سویڈن اور فن لینڈ ترکیہ کے ساتھ طے شدہ معاہدے کے پابند ہیں،ترکیہ نے جو ہم سے بعض افراد کی حوالگی کا مطالبہ کیا ہے تو میں واضح کر دوں کہ اس کا فیصلہ حکومت نہیں عدلیہ کرتی ہے۔