چین نے بیک وقت چودہ مواصلاتی سیارے خلا میں روانہ کر دیئے۔
چینی خبر ایجنسی ژین ہوا کے مطابق، ان سیاروں میں چیلو- ٹو اور چیلو-تھری سمیت چودہ مواصلاتی سیارے لانگ مارچ ٹو ڈی راکٹ کے ذریعے شان شی صوبے میں واقع تائی یواین خلائی مرکز سے روانہ کیے گئے۔
بتایا گیا ہے کہ یہ مواصلاتی سیارے اپنےطے شدہ پروگرام کے تحت محور میں پہنچ چکے ہیں۔
لانگ مارچ راکٹ کا خلا میں سیارے روانہ کرنے کا یہ 462 واں کامیاب تجربہ تھا۔