ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

چین کو6 دہائیوں میں پہلی بار آبادی میں کمی کا سامنا

population

بیجنگ: دنیا کے سب سے بڑی آبادی والے ملک کو اس وقت آبادی کے بحران کا سامنا درپیش ہے.

میڈیا رپورٹس کے مطابق چینی سرکاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 60 برس میں پہلی بار چین کی آبادی کم ہوئی ہے۔

بیجنگ کے قومی ادارہ شماریات (NBS) کی جاری کردہ رپورٹ میں بتایاگیاکہ سال 2022 کے اختتام تک جین کی آبادی 1 ارب 41 کڑور 17 لاکھ 50 ہزار ریکارڈ کی گئی جو کہ 2021 کے مقابلے ساڑھے 8 لاکھ کم ہے۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ برس ساڑھے 9 ملین پیدائش جبکہ ساڑھے 10 ملین اموات دیکھی گئیں۔چینی تجزیہ کاروں نے افرادی قوت کی عمر کے ساتھ شرح پیدائش میں ریکارڈ کمی کے باعث انتباہ جاری کیا کہ ملکی معاشی ترقی اور عوامی خزانے پر دبا ئوبڑھ سکاتا ہے.

یاد رہے کہ اس سے قبل جین کی آبادی میں 1960 کی دہائی میں کمی دیکھنے میں آئی تھی۔ جین نے زیادہ آبادی کے خوف کی وجہ سے 1980 میں عائد ایک بچے کی پالیس کو 2016 میں ختم کر دیا اور 2021 میں تین بچوں تک بچے پیدا کرنے کی اجازت دے دی ہے۔ تاہم اس کے باوجود جین آبادیاتی کمی کو ریورس کرنے میں ناکام رہا ہے.

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں