ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کیلی فورنیا ، گھر  کے اندرفائرنگ، چھ ماہ کے بچے سمیت 6 افراد قتل

کیلی فورنیا:امریکا کی ریاست کیلی فورنیا میں حملہ آوروں نے گھر میں فائرنگ کرکے چھ افراد کو قتل کردیا۔ مرنے والوں میں چھ ماہ کا بچہ بھی شامل ہے۔ 

امریکی ذرائع ابلاغ سے جاری اطلاعات کے مطابق واقعہ رات ساڑھے تین بجے کیلی فورنیا کے علاقے ویسالیا میں پیش آیا۔ کاننٹی شیرف ٹولیرے کا کہنا ہے کہ فیملی کی ٹارگٹ کلنگ کی گئی ہے۔ اس ہولناک قتل عام کے پیچھے منشیات گینگ ملوث ہوسکتا ہے۔ پولیس کے مطابق حملے میں ملوث دو مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے، جن سے پوچھ گچھ جاری ہے۔ 

حکام کا کہنا ہے کہ قتل ہونے والے چھ افراد میں سترہ سالہ خاتون اور چھ ماہ کا بچہ بھی شامل ہے، واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔ ریسکیو ٹیموں کے مطابق دو افراد کی لاشیں گھر کے باہر سڑک سے، جبکہ 17 سالہ ماں کی لاش گھر کے اندر سے ملی۔ ایک شدید زخمی شخص کو فوری طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم وہ جانبر نہ ہوسکا۔ اندوہناک واقعہ پر لواحقین کا کہنا ہے کہ وہ کون سے جانور نما انسان ہوتے ہیں جو بچوں کو بھی قتل کردیتے ہیں۔ 

میڈیا سے گفتگو میں لواحقین نے یہ بھی کہا کہ انہیں ابھی تک یقین نہیں آرہا، یہ سب کچھ اتنا اچانک ہوا کہ ہم سب ابھی تک صدمے میں ہیں۔ واضح رہے کہ کیلی فورنیا کا مذکورہ علاقہ گوشین ایک نیم دیہی کمیونٹی ہے جو تقریبا 3,000 رہائشیوں پر مشتمل ہے جو 35 میل (56کلومیٹر)فریسنو کے جنوب مشرق میں زرعی سان جوکوئن ویلی میں واقع ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں