ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

آئی سی سی کی بڑی غلطی نے بھارتی ٹیم کو 2 گھنٹے کے لئے خوش کردیا

دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی)کی بڑی غلطی کے باعث بھارتی کرکٹ ٹیم اور مداحوں کو کچھ گھنٹوں کے لیے خوشی مل گئی۔

رپورٹس کے مطابق اس غلطی کی وجہ سے بھارتی ٹیم آسٹریلیا کو پیچھے چھوڑ کر بغیر سیریز کھیلے صرف 2 گھنٹے کے لیے ٹیسٹ رینکنگ کی نمبر 1 ٹیم بن گئی، اس وقت نہ ہی بھارت اور نہ ہی آسٹریلیا کوئی بھی ٹیسٹ سیریز کھیل رہے ہیں تاہم ایک غلطی کے باعث دونوں ٹیموں کی ویب سائٹ پر پوزیشن تبدیل ہوگئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق آئی سی سی کی ویب سائٹ پر غلطی کو صحیح سمجھ کر کئی مداحوں نے بھارتی ٹیم کی پہلی پوزیشن کے حوالے سے ٹوئٹس کرنا بھی شروع کر دیئے تھے تاہم ان کی یہ خوشی 2گھنٹے ہی برقرار رہ سکی۔

رپورٹس کے مطابق آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں تبدیلی ہمیشہ کسی بھی سیریز کے اختتام پر کی جاتی ہے۔آئی سی سی رینکنگ میں آخری مرتبہ تبدیلی 8 جنوری کو ہوئی تھی جب آسٹریلیا نے جنوبی افریقہ کو شکست دی تھی۔

واضح رہے کہ اس وقت ٹیسٹ رینکنگ میں آسٹریلیا پہلے ،بھارت دوسرے اورانگلینڈ تیسرے نمبر پر موجود ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں