ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سپریم کورٹ کی بریسٹ کینسر اور امراض قلب سے متعلق آگاہی مہم چلانے کی ہدایت

اسلام آباد:سپریم کورٹ نے بریسٹ کینسر اور  امراض قلب سے متعلق ملک بھر میں آگاہی مہم چلانے کی ہدایت کردی ۔

 سپریم کورٹ میں چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں بریسٹ کینسر اور امراض قلب سے متعلق ازخود نوٹس کی سماعت ہوئی جس دوران عدالت نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل عامر رحمان کو دونوں امراض سے بچاوکی آگاہی مہم پرحکومت سے ہدایات لینے کاحکم دیا۔

 جسٹس عائشہ ملک نے کہا کہ بلوچستان اور سندھ نے رپورٹ جمع کرادی ہے جس پر  ایڈیشنل اٹارنی جنرل بولے کہ خیبرپختونخوا اور پنجاب کی رپورٹ نہیں آئی ہے۔

 جسٹس عائشہ نے کہا کہ ڈریپ وفاق کا ادارہ ہے اور وفاقی حکومت دونوں امراض سے متعلق آگاہی مہم چلائے۔

 اٹارنی جنرل نے مقف اپنایا کہ امراض سے متعلق آگاہی مہم محکمہ صحت کی طرف شروع کی جاتی ہے لہذا مجھے وفاق سے ہدایات لینے دیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں