ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

گزشتہ برس ترکیہ میں غیر ملکیوں نے 67 ہزار 490 مکانات خریدے

ترکیہ میں گزشتہ سال غیر ملکیوں کی جانب سے خریدی گئی رہائش گاہوں کی تعداد  ایک سال قبل کے مقابلے  میں 15.2 فیصد  زیادہ رہی ہے۔

گزشتہ سال ترکیہ بھر میں غیر ملکیوں کو 67 ہزار 490 مکانات فروخت کیے گئے۔

گزشتہ سال گھروں کی مجموعی فروخت میں غیر ملکیوں کا حصہ 4.5 فیصد تھا۔ استنبول 2022 میں 24 ہزار 953 رہائش گاہوں کی فروخت کے ساتھ پہلے نمبر پر رہا، انطالیہ 21 ہزار 860 رہائش گاہوں کی فروخت کے ساتھ دوسرے  اور مرسین 4 ہزار 316 رہائش گاہوں کی فروخت کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہا۔

روسی شہری گزشتہ سال ترکیہ  میں  16 ہزار 312  مکانات  خریدتے ہوئے اول نمبر پر رہے ہیں تو 8 ہزار 223 رہائش گاہوں کے ساتھ ایران اور 6 ہزار 241 رہائش گاہوں کے ساتھ عراقی شہریوں کا نمبر  آتاہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں