ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اسرائیل نے اردن کے سفیر کو مسجد اقصی میں داخل ہونے سے روک دیا

عمان:اسرائیل نے دہشتگردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اردن کے سفیر کو مسجد اقصی میں داخل ہونے سے روک دیا،

اردن کی وزارت خارجہ کے ترجمان سفیر سنان مجالی کے مطابق عمان میں اسرائیل کے سفیر کو طلب کرکے اسرائیلی اقدام پرسخت احتجاج کیا گیا،ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ سخت الفاظ میں احتجاجی مراسلہ اسرائیلی سفیرکے حوالے کیا گیا اورانہیں مراسلہ فوری طورپر اسرائیل کی حکومت کو بھیجنے کو کہا گیا، احتجاجی مراسلے میں تل ابیب میں متعین اردنی سفیر کو مسجد اقصی کے دورے سے روکنے پر سخت احتجاج کیا گیا ہے۔

ترجمان کے مطابق مقبوضہ بیت المقدس  اور مسجد اقصی کے امور کی تمام ترذمہ داری اردن کی ہے اور اردنی اوقاف، اسلامی امور اور مقدس مقامات، مسجد اقصی/الحرم الشریف کے تمام امور کو منظم کرنے اور اس تک رسائی کو منظم کرنے کے لیے خصوصی دائرہ اختیارکے ساتھ قانونی اتھارٹی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں