ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

امپورٹڈ ٹولے نے ملکی معیشت کا بیڑہ غرق کردیا، مسرت چیمہ

لاہور: پاکستان تحریک انصاف کی رہنما مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ امپورٹڈ ٹولے نے پاکستان کی معیشت کا بیڑہ غرق کردیا، جیسے ہی عمران خان صحت یاب ہوں گے ہم سڑکوں پر نکلیں گے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں رہنما پی ٹی آئی مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ کراچی بلدیاتی انتخابات میں عوامی مینڈیٹ پر جو ڈاکہ ڈالا گیا اس کی مثال نہیں ملتی، ملک کو تباہی کے دہانے پر لا کھڑا کرنے کے باوجود امپورٹڈ ٹولے میں شرمندگی کے کوئی آثار نہیں۔

انہوں نے کہا کہ امپورٹڈ ٹولے نے پاکستان کی معیشت کا بیڑہ غرق کردیا ہے، ہماری برآمدات 22 فیصد اور ترسیلات زر 20 فیصد کم ہو چکی ہیں، ملک شدید معاشی بحران سے گزر رہا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں