ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

جماعت اسلامی کے نامزد چیئرمین یوسی کا ری پولنگ کیلیے ہائیکورٹ سے رجوع

کراچی: جماعت اسلامی کے نامزد چیئرمین یوسی 7 شانتی نگر گلشن اقبال نے مبینہ دھاندلی سے متعلق ری پولنگ کے لیے سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔

دائردرخواست میں درخواست گزار غلام مصطفی نے موقف اپنایا کہ یونین کمیٹی 7 شانتی نگر سے جماعت اسلامی کا چیئرمین کے عہدے کا امیدوار ہوں، مخالف امیدوار نے عملہ اور انتظامیہ سے ملکر بدترین دھاندلی کی۔

پولیس اور الیکشن کمیشن کو شکایات کی مگر کوئی شنوائی نہیں ہوئی۔ مجھے سنگین دھمکیاں اور بہترین دھاندلی کی گئی، پولنگ اسٹیشن نمبر 3 شاہ لطیف اسکول، ایم ڈی اسکول میں دوبارہ پولنگ کروائی جائے۔

 درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ دوبارہ پولنگ کے عمل تک سکندر حسن کی کامیابی کا نوٹیفکیشن روکا جائے۔ درخواست میں ریٹرنگ افسر ،ٹی ایم سی گلشن اقبال، صوبائی الیکشن کمیشن، نامزد چیئرمین سکندر حسن، ایس ایچ او عزیز بھٹی کو فریق بنایا گیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں