ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سی پی پی اے کی نیپرا میں بجلی 2 روپے 19 پیسے سستی کرنے کی درخواست جمع

اسلام آباد:سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی(سی پی پی اے)نے بجلی 2 روپے 19 پیسے سستی کرنے کی درخواست دیدی۔ نجی ٹی وی کے مطابق سی پی پی اے نے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی سستی کرنے کی درخواست نیپرا میں جمع کرادی، جس کی سماعت نیپرا میں30 جنوری کو ہوگی۔

سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کی جانب سے درخواست دسمبر کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دی گئی ہے۔قبل ازیں گزشتہ روز کے الیکٹرک نے نیپرا میں فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 10 روپے 26 پیسے کمی کی درخواست دائر کی تھی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں