ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ورلڈ بینک نے پاکستان کیلیے قرض میں تاخیر کی تردید کردی

World Bank

اسلام آباد: ورلڈ بینک نے پاکستان کے لیے قرض تاخیر کا شکار ہونے سے متعلق خبروں کی تردید کردی۔

میڈیا ذرائع کے  مطابق ورلڈ بینک نے کہا ہے کہ پاکستان میں ممکنہ آپریشنز کی  منظوی مؤخر کیے جانے کے فیصلے کے سلسلے میں چلنے والی خبریں بے بنیاد ہیں۔

 

ورلڈ بینک کے پاکستان میں کنٹری ڈائریکٹر ناجی بن حسائن نے اپنے ٹوئٹر بیان میں وضاحت کی ہے کہ عالمی بینک کے پاکستان میں ممکنہ آپریشنز کی منظوری مؤخر ہونے سے متعلق فیصلے کی میڈیا میں آنے والی خبریں درست نہیں۔

ناجی بن حسائن کا کہنا تھا کہ ورلڈ بینک کے تمام مجوزہ آپریشنز اور مختص رقوم کے حوالے سے عالمی بینک کے بورڈ کی منظوری کے لیے مقرر کی گئی تاریخیں بالکل واضح ہیں۔

انہوں نے کہاکہ عالمی بینک اپنے طے شدہ طریقے پر عمل کرتے ہوئے مجوزہ منصوبوں کی تیاری کی بنیاد پر بورڈ کے غور و خوض کے لیے پروجیکٹ تجاویز کے تبادلے کے لیے وقت کا فیصلہ کرتا ہے۔

واضح رہے کہ ایک روز قبل ہی غیر ملکی نیوز ایجنسی نے دعویٰ کیا تھا کہ ورلڈ بینک نے پاکستان کو 1.1 ارب ڈالر قرض کی فراہمی توانائی کے قرضوں اور ٹیرف کے حوالے سے کچھ اقدامات کے سبب آئندہ مالی سال تک مؤخر کردی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں