ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

برطانیہ کا600 بریمسٹون میزائل یوکرین کو بھیجنے کااعلان 

برطانیہ کا600 بریمسٹون میزائل یوکرین کو بھیجنے کااعلان 

لندن: برطانوی وزیر دفاع نے اعلان کیا ہے کہ ان کا ملک یوکرین کو روس سے لڑنے میں مدد کے لیے اضافی 600 بریمسٹون میزائل بھیجے گا۔

میڈیارپورٹس کے مطابق بین والیس نے تاپا کے اسٹونین فوجی اڈے پر اپنے کئی یورپی ہم منصبوں کے ساتھ عطیہ دہندگان کی ملاقات کے بعد اس بات کی تصدیق کی کہ ان کا ملک یوکرین کو روس کے خلاف جنگ میں فوجی مدد کے طور بریمسٹون میزائل فراہم کرے گا۔

بین والیس نے کہا کہ آج میں کہہ سکتا ہوں کہ ہم جنگی محاذ پر اضافی 600 بریمسٹون میزائل بھی بھیجیں گے ،جو یوکرین کو میدان جنگ میں کنٹرول کرنے میں مدد کرنے کے لیے اہم ہے۔

لندن نے اعلان کیا کہ وہ یوکرین کو جنگی ٹینک بھیجے گا، جو اس سلسلے میں کیف کی درخواست پر پورا اترنے والا پہلا ملک ہوگا۔والیس اور اس کے اسٹونین ہم منصب ہنو پیفکور نے ڈونرزکانفرنس کی پہل کی۔

جرمنی کے رامسٹین فوجی اڈے پر امریکا کی طرف سے بلائے گئے پچاس ممالک کے اجلاس کے دوران جمعہ کو یوکرین کے لیے فوجی مدد کے بارے میں بات چیت جاری رہی۔

والیس نے مزید کہا کہ ہم آج یہاں ہیں اور ہم کل رامسٹین میں ہوں گے تاکہ (روسی)صدر ولادیمیر پوتین کو یہ بات واضح طور پر سمجھائی جائے کہ ہم یوکرین کی حمایت جاری رکھیں گے۔اگر صدر پوتین شرط لگا رہے ہیں کہ ہم اس سال تھک جائیں گیتو وہ غلطی پر ہیں۔

ہم اس سال، اگلے سال اوراس سے اگلے سال کے لیے منصوبے بنائیں گے۔ ہم طویل جنگ لڑنے کے لیے تیار ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں