وزارت قومی دفاع نے کہا کہ ترکی اور امریکہ کی وزارت دفاع کے وفود F-35 طیاروں سے متعلق مشاورت جاری رکھیں گے۔
وزارت کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ F-35 مشاورت کا دوسرا دور گزشتہ روز واشنگٹن میں منعقد ہوا ہے جبکہ اس سے قبل پہلا دور دارالحکومت انقرہ میں منعقد ہوا تھا۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ وفود نے مشاورت کے تسلسل پر اتفاق کیا، اور یہ کہ آئندہ مذاکرات موسم بہار میں دوبارہ انقرہ میں منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔