ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سویڈن کے وزیر دفاع پال جانسن آئندہ ہفتے ترکیہ کا دورہ کریں گے

سویڈن کے وزیر دفاع پال جانسن نے اعلان کیا کہ وہ اگلے ہفتے کے آخر میں ترکیہ کا دورہ کریں گے۔

جانسن نے  ان خیالات کا اظہار دارالحکومت سٹاک ہوم میں سویڈن کے وزیر اعظم الف کرسٹرسن کے ساتھ ایک پریس کانفرنس  میں کیا۔

پال جونسن نے کہا کہ ” مجھے انقرہ جانے کے لیے وزیر برائے قومی دفاع  حلوصی آقار  کی طرف سے دعوت نامہ موصول ہوا جس میں انہوں نے ترکیہ کا دورہ کرنے کی دعوت دی ہے ۔

نیٹو کی رکنیت کے مذاکرات کے دائرہ کار میں ترکیہ کے ساتھ کیے گئے معاہدے کا حوالہ دیتے ہوئے، جانسن نے کہا کہ ترکیہ  کے ساتھ سہ فریقی یادداشت پر دستخط ہوئے، اس پر عمل درآمد میں پیش رفت ہوئی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں