ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ملاوٹی دودھ مافیا کے خلاف پنجاب فوڈ اتھارٹی کا کریک ڈاؤن

لاہور: ڈی جی فوڈا تھارٹی کی ہدایت پر ملاوٹی دودھ مافیا کے خلاف پنجاب فوڈ اتھارٹی نے کریک ڈاؤ ن کیا ہے،فوڈ سیفٹی ٹیموں نے لاہور کے داخلی راستوں پر ناکہ بندی کرتے ہوئے شہر میں داخل ہونیوالی دودھ بردار گاڑیوں کی چیکنگ کی تھی۔

دودھ بردار گاڑیوں میں لائے جانے والے 2 لاکھ 23 ہزار 840 لیٹر دودھ کی چیکنگ کرتے ہوئے ایک ہزار 80 لیٹر ملاوٹی و ناقص دودھ موقع پر تلف کر دیا گیا۔

 تفصیلات کے مطابق ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے بتایا کہ فوڈ سیفٹی ٹیموں نے لاہور کے داخلی راستوں کی ناکہ بندی کرتے ہوئے 171 دودھ بردار گاڑیوں کی چیکنگ کی۔موقع پر کیے جانے والے ٹیسٹ فیل ہونے پر 13گاڑیوں میں موجود ملاوٹی دودھ تلف کر دیا گیا۔

 مدثر ریاض ملک کا کہنا تھا کہ گجومتہ، اڈہ پلاٹ، راوی پل،سگیاں پل سندر ملتان روڈ پوائنٹ اور بابو صابو سے داخل ہونیوالی گاڑیوں کی بھی چیکینگ عمل میں لائی گئی۔

 ڈی جی فوڈ اتھارٹی مدثر ریاض ملک کا کہنا تھا کہ جدید لیکٹو سکین مشینوں کی مدد سے موقع پر دودھ کے نمونوں کو ٹیسٹ کیا گیا۔ ٹیسٹ کے نتائج کے مطابق دودھ میں پانی، پاوڈر اور یوریا کی ملاوٹ پائی گئی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں