روسی صدر ولادیمیر پوتین نے یوکرین میں جاری جنگ سے متعلق سلامتی کونسل کا اجلاس طلب کیا ۔
کریملن کے مطابق، پوتین کی زیر قیادت منعقدہ اجلاس میں خصوصی عسکری آپریشن سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا ۔
روسی وزیر دفاع سرگی شوئیگو نے اوائل ہفتہ کے دوران اس آپریشن سے متعلق کونسل کو تفصیلات دین جبکہ پوتین نے عالمی سطح پر اپنے ٹِیلیفون روابط کے بارے میں کونسل کو بتایا ۔
بیان میں بتایا گیا ہے کہ کونسل ارکان نے سماجی و اقتصادی موضوعات پر بھی مذاکرات کے بارے میں اجلاس کو بتایا ۔