ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

آسٹریلیا کا کلین سوئپ، پاکستان ویمنز ٹیم کو تیسرے ون ڈے میں 101 رنز سے شکست

سڈنی:آسٹریلین ویمن ٹیم نے پاکستان کو  تیسرے ون ڈے میچ میں 101 رنز سے شکست دے کر ون ڈے سیریز میں کلین سوئپ کردیا۔

آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں جاری میچ میں پاکستان ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، میزبان ٹیم نے  پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 336 رنز بنائے۔

 جواب میں پاکستانی ٹیم 337 رنز کے تعاقب میں 7 وکٹوں کے نقصان پر صرف 235 رنز ہی بنا سکی۔ آسٹریلوی پلیئر بیتھ مونی نے 133 جبکہ میگ لیننگ 72 اور تاہلیا میگرا نے 30 رنز بنائے۔

پاکستان کی جانب سے فاطمہ ثنا نے 3، ندا ڈار اور ڈیانا بیگ نے 2،2 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں