ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

افغانستان میں یخ بستہ سردی سے 78 افراد جم کر ہلاک

افغانستان میں حالیہ ایام   میں سردی کی شدت میں اضافے کے باعث 78 افراد جم کر ہلاک ہو گئے۔

طالبان کی عبوری حکومت کی وزارت برائے قدرتی آفات کے ترجمان شفیع اللہ رحیمی نے پریس کو  بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ ملک بھر میں  یخ بستہ  سردی   کے باعث  گزشتہ 9 دنوں میں بعض افراد  جم جانے سے  اللہ کو پیارے ہوگئے جبکہ اس دوران  تقریباً 75 ہزار مویشی بھی  تلف ہو گئے ہیں۔

دوسری جانب افغانستان میٹرولوجی انسٹی ٹیوٹ کا کہنا ہے کہ امسال گزشتہ سال کی نسبت دوگنا زیادہ سردی پڑی  ہے، سب سے زیادہ شدید سردی صوبہ گور میں پڑی ہے جہاں درجہ حراست  منفی 34 ڈگری  سینٹی  گریڈ تک جا گرا۔

طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے اپنے بیان میں جان بحق ہونے والوں کے  اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکام کو ضروری اقدامات  کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ملک  میں نا مساعد موسمی حالات کی باعث خاصکر  نواحی علاقوں   تک رسائی  میں شدید مشکلات کا سامنا  ہے تو سرد ی کے لہر کے مزید ایک ہفتے تک جاری رہنے  کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں