ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پنجاب کے نگراں وزیراعلی کی تقرری حتمی اعلان الیکشن کمیشن اتوار کو کریگا

اسلام آباد: پنجاب کے نگراں وزیراعلی کی تقرری کا معاملہ الیکشن کمیشن پہنچ گیا، جس کے لیے خصوصی اجلاس کے بعد حتمی اعلان اتوار کو کیا جائے گا۔

آرٹیکل 224 اے کے تحت نگراں وزیراعلیٰ کے تقرر کا فیصلہ اب الیکشن کمیشن کرے گا۔ حکومت اور اپوزیشن کے دو، دو نام الیکشن کمیشن کے پاس پہنچ گئے۔

 چیف الیکشن کمشنر نے نگراں وزیر اعلیٰ کے تقرر کے لئے اہم اجلاس اتوار کو طلب کر لیا جس کے بعد الیکشن کمیشن پنجاب کے نگراں وزیراعلیٰ کے نام کا اعلان کرے گا۔

الیکشن کمیشن کے اجلاس میں نگراں وزیراعلی کے ناموں پر غور کیا جائے گا اور کسی ایک نام پر اتفاق کر کے تقرر کی منظوری دے دی جائے گی۔قبل ازیں حکومتی اتحاد کی جانب سے احمد نواز سکھیرا اور نوید اکرم چیمہ کے نام تجویز کیے گئے تھے۔ اپوزیشن نے محسن رضا نقوی اور احد چیمہ کو نامزد کررکھا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں