ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

چین، برفانی تودہ گرنے سے 28 افراد لقمہ اجل

چین کے خود مختار علاقے تبت کے شہر  نینگچی میں ہائی وے ٹنل کے  دہانے پر برفانی تودہ گرنے  سے  28 افراد ہلاک ہو گئے۔

جنوب مغربی چین میں تبت خود مختار علاقے کے نینگچی شہر میں منگل کو ہائی وے سرنگ کے باہر گرنے والے برفانی تودے نے تباہی مچا دی۔

برفانی تودہ گرنے سے متعدد گاڑیاں جائے وقوعہ پر پھنس کر رہ گئیں۔ 4 روز سے جاری امدادی کاروائیاں اپنے اختتام کو پہنچی ہیں۔

اعلان کیا گیا کہ اس آفت میں کل 28 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

بتایا گیا ہے  کہ فائر فائٹرز، فوجی  دستوں، مقامی حکام اور عام شہریوں سمیت 1,348 افراد نے امدادی سرگرمیوں  میں حصہ لیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں