کراچی کے دو مختلف علاقوں میں گھر میں گیس سلنڈر پھٹ جانے سے زخمی ہونے والی 2 خواتین دم توڑ گئیں ۔
پولیس کے مطابق نارتھ ناظم آباد بلاک ایم فلیٹ میں گیس سلنڈر دھماکے کے نتیجے میں زخمی خاتون دوران علاج دم توڑ گئی، متوفیہ 40 سالہ رابعہ 90 فیصد جھلس کر زخمی ہوئی تھی۔
پولیس کے مطابق سلنڈر پھٹنے کے نتیجے میں متوفیہ کے شوہر سمیت دو افراد زخمی بھی ہوئے تھے، واقعہ اپارٹمنٹ کی چوتھی منزل پر فلیٹ میں پیش آیا تھا۔
دوسری جانب ملیر بکرا پیڑی کے قریب گھر میں سلنڈر دھماکے سے شدید زخمی ہونے والی ایک خاتون زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسی۔
ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق خاتون کی شناخت شاہینہ زوجہ اورنگزیب کے نام سے ہوئی، جاں بحق ہونے والی خاتون کی ایک بیٹی 80 فیصد جبکہ شوہر 60 فیصد جھلس گئے تھے۔
پولیس حکام کے مطابق گیس سلنڈر دھماکے سے ایک ہی خاندان کے پانچ افراد جھلس کر زخمی ہوئے تھے۔
