ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

آج جب پوری دنیا میں ثالثی کا ذکر کیا جاتا ہے تو ذہن میں  ترکیہ کا نام  آتا ہے

وزیر خارجہ مولود چاووش اولو نے کہا کہ آج جب پوری دنیا میں ثالثی کا ذکر کیا جاتا ہے تو ذہن میں  ترکیہ کا نام  آتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ترکیہ اپنی عقلی پالیسیوں کے ساتھ امن کے لیے سب سے اہم اداکار ہے۔

جناب چاوش اولو  نے انطالیہ کے ضلع مناوگات میں کاروباری حضرات سے ملاقات کی۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر چاوش اولو نے کہا کہ پوری دنیا میں توانائی کا مسئلہ ہے اور ترکیہ میں عقلی پالیسیوں  کے باعث  کوئی مسئلہ  در پیش نہیں ہے۔

اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ ترکی کی سفارت کاری کی پالیسیوں کو پوری دنیا میں سراہا جاتا ہے، وزیر چاوش اولو نے بتایا کہ انطالیہ ڈپلومیسی فورم کا تیسرا اجلاس 10 تا 12 مارچ کو منعقد ہوگا جس میں کئی رہنما، وزراء اور بین الاقوامی تنظیموں کے نمائندے شرکت کریں گے۔

انہوں نے مزیدکہا کہ "ترکی اپنی ذی فہم  پالیسیوں کے ساتھ امن کے لیے سب سے اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ جس میں قیدیوں کے تبادلے، اناج کے معاہدے، Zaporozhye جوہری پاور پلانٹ میں خطرات کو کم کرنا اور جوہری ہتھیاروں کے عدم استعمال کے لیے روس اور امریکہ کو یکجا کرنا وغیرہ پیش پیش ہیں ۔”

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں