ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

افغانستان میں 30 لاکھ ڈالرز کا امدادی سامان تقسیم کیا جائے گا،سعودی میڈیا 

افغانستان میں 30 لاکھ ڈالرز کا امدادی سامان تقسیم کیا جائے گا،سعودی میڈیا 

ریاض:سعودی عرب کے شاہ سلمان مرکز اور او آئی سی کے تعاون سے افغانستان میں امداد تقسیم کی جائے گی۔

سعودی میڈیا کے مطابق افغانستان میں 30 لاکھ ڈالرز کا امدادی سامان تقسیم کیا جائے گا۔ اس ضمن میں کابل میں افغان ہلالِ احمر کے ہیڈ کوارٹر میں 550 فوڈ باسکٹس تقسیم کی گئیں۔واضح رہے کہ افغانستان میں 15 سال میں پڑنے والی شدید ترین سردی کی لہر جاری ہے، جس میں درجہ حرارت منفی 34 تک گر گیا ہے۔

پچھلے ایک ہفتے میں شدید ترین سردی سے افغانستان میں 78 افراد موت کے منہ میں چلے گئے۔افغان حکام کے مطابق سردی سے اموات افغانستان کے 8 صوبوں میں رپورٹ ہوئی ہیں۔شدید سردی کے باعث اب تک 70 ہزار مویشی بھی ہلاک ہو چکے ہیں۔

اگلے چند روز میں موسم مزید سرد ہو گا، متاثرہ افراد کو امداد کی فوری ضرورت ہے۔اقوامِ متحدہ کے انسانی حقوق کے رابطہ دفتر نے گزشتہ ہفتے کہا تھا کہ افغان خواتین ورکرز پر پابندیاں امداد کی فراہمی کو روک رہی ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں