ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

 متنازع فیصلے سے الیکشن کمیشن کی ساکھ بالکل ختم ہوجائیگی، فرخ حبیب

فیصل آباد:پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فرخ حبیب نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن نے متنازع فیصلہ کیا تو انکی ساکھ بالکل ختم ہوجائے گی۔

فرخ حبیب نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئین کے مطابق نگراں سیٹ اپ غیرجانبدار ہونا چاہیے، پی ڈی ایم نے جو نام دیئے وہ انکے گھر کے افراد ہیں۔انہوں نے کہا کہ رجیم چینج آپریشن میں محسن نقوی نے زرداری کے ساتھ کردار ادا کیا، چوہدری شجاعت حسین کا خط بھی محسن نقوی لائے تھے اور احد چیمہ پر کیسز ہیں۔

فرخ حبیب نے کہا کہ پی ٹی آئی نے جو نام دیے وہ غیرجانبدار ہیں، سابق چیف سیکرٹری ندیم اکرم شہبازشریف کے ساتھ کام کرچکے ہیں۔ ایک کابینہ سیکرٹری گزشتہ 9ماہ سے انکے ساتھ کام کررہے ہیں۔ رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے متنازع فیصلہ کیا تو انکی ساکھ بالکل ختم ہو جائے گی، الیکشن کمیشن متنازع نگراں سیٹ اپ لایا تو کردار پر ٹھپہ لگ جائے گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں