ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

محسن نقوی نگراں وزیراعلیٰ پنجاب مقرر، نوٹی فکیشن جاری

اسلام آباد: چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں محسن نقوی کو نگراں وزیراعلیٰ پنجاب مقرر کردیا گیا ہے۔

 میڈیا رپورٹس کے مطابق کے مطابق چیف الیکشن کمشنر کی زیر صدارت اہم اجلاس میں چاروں ممبران، سیکریٹری الیکشن کمیشن، اسپیشل سیکریٹری اور ڈی جی لا شریک ہوئے جبکہ سیکریٹری الیکشن کمیشن کی جانب سے چاروں نامزدگیوں کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔

یاد رہے کہ حکومت کی جانب سے احمد نواز سکھیرا اور نوید اکرم چیمہ کے نام نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب کیلئے تجویز کیے گئے تھے جب کہ اپوزیشن نے محسن رضا نقوی اور احد چیمہ کے نام دیے تھے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں