ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

معاشی حالات ٹھیک نہ ہوئے تو الیکشن 6 ماہ موخر کر سکتے ہیں،ترجمان پی ڈی ایم

unconstitutional

ہنگو: پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے ترجمان حافظ حمد اللہ نے کہا ہے کہ معاشی حالات ٹھیک نہ ہوئے تو الیکشن میں تاخیر ہو سکتی ہے۔

ہنگو میں پریس کانفرنس کے دوران حافظ حمد اللہ کا کہنا تھا کہ معاشی حالات ٹھیک نہ ہوئے تو الیکشن 6 ماہ مخر کر سکتے ہیں، جنرل الیکشن اکتوبر 2023 میں ہوں گے۔

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے حافظ حمد اللہ نے کہا کہ سابق وزیراعظم عمران خان نے ملک کو معاشی طور پر کھوکھلا کیا، عمران خان نے جاتے جاتے پاکستان کے ہاتھ پاوں معاشی طور پر باندھ کر چھوڑے، آئین اور اسمبلیوں کو توڑنا آمروں کا کام ہے۔

ترجمان پی ڈی ایم کا کہنا تھا کہ پاناما کو بہانہ بنا کر نواز شریف کو نا اہل کر کے نیا سیاسی انتشار پیدا کیا گیا اور پی ٹی آئی کو بزور بازو مسلط کیا گیا تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ پی ڈی ایم نے تحریک عدم اعتماد کے ذریعے مسلط کردہ حکومت کا خاتمہ کیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں