ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پشاور،پولیس کی گاڑی کے قریب دھماکا،کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

 پشاور:میں تھانہ بڈھ بیر کی حدود میں پولیس کی گاڑی کے قریب دھماکا ہوا ۔پولیس کے مطابق دھماکا شیخان پولیس چوکی کے انچارج کی گاڑی کے قریب ہوا ہے، بم دھماکا ریموٹ کنٹرول سے کیا گیا۔

پولیس نے بتایا ہے کہ پھٹنے والا بارودی مواد پینٹ کے ڈبے میں رکھا گیا تھا، جس سے کسی بھی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔

پولیس کا یہ بھی کہنا ہے کہ دہشت گردوں کی جانب سے دھماکے میں ایک کلو بارودی مواد استعمال کیا گیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں