ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کیلی فورنیا میں چین کے سال نو کے جشن میں فائرنگ سے دس افراد ہلاک، متعدد زخمی

امریکہ کی ریاست کیلی فورنیا کے شہر لاس اینجلس میں ہفتے کو فائرنگ کے واقعے میں دس افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

خبر رساں ادارے ‘ایسوسی ایٹڈ پریس’کے مطابق فائرنگ کے وقت لوگ چین کے نئے قمری سال کے آغاز پر جشن میں شریک تھے۔

لاس اینجلس کاؤنٹی کے شیرف ڈپارٹمنٹ سے منسلک باب بائسے کا اتوار کو کہنا تھا کہ فائرنگ کا یہ واقعہ مونٹری پارک میں پیش آیا جب کہ ان کے بقول فائرنگ کرنے والا مرد تھا۔

رپورٹس کے مطابق اطلاع ملنے پر درجنوں پولیس اہل کار اس علاقے میں پہنچ گئے تھے۔

مونٹری پارک میں ہونے والی فائرنگ سے متعلق حکام نے کوئی تفصیلات فراہم نہیں کی۔

ساٹھ ہزار آبادی کے اس علاقے کی اکثریت ایشیائی نژاد ہے جو کہ لاس اینجلس شہر کے ڈاؤن ٹاؤن سے لگ بھگ 16 کلو میٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔

اس سے قبل دن میں ہزاروں افراد نے اس سالانہ فیسٹیول میں شرکت کی تھی۔

واقع کے عینی شاہد سیونگ وان نے لاس اینجلس ٹائمز کو بتایا کہ تین لوگ ان کی دکان میں گھس آئے اور دکان بند کرنے کا کہا۔

مونٹری پارک میں ہونے والی فائرنگ سے متعلق حکام نے کوئی تفصیلات فراہم نہیں کی۔

مونٹری پارک میں ہونے والی فائرنگ سے متعلق حکام نے کوئی تفصیلات فراہم نہیں کی۔

لوگوں نے سیونگ کو بتایا کہ ایک فائرنگ کرنے والا شخص مشین گن کے ساتھ موجود ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ انہیں لگتا ہے کہ یہ واقع ڈانس کلب میں پیش آیا۔

اخبار کے مطابق فائرنگ کا واقع رات دس بجے کے بعد پیش آیا۔

خیال رہے کہ جنوبی کیلی فورنیا میں دو دن تک جاری رہنے والے فیسٹیول کا آغاز ہفتے کو ہوا تھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں