ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

جو ممالک یوکرین کو ہتھیار بھیجتے ہیں وہ اس کے ذمہ دار ہوں گے، روس

روسی صدارتی محل کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے کہا کہ جو ممالک یوکرین کو ہتھیار بھیجتے ہیں وہ اس کے ذمہ دار ہوں گے۔

"وارسا سمیت یورپی ممالک برلن کو بین الاقوامی تنہائی کی دھمکی دے رہے ہیں۔ یہ سب عوامل  اتحاد کے ارکان میں بے چینی مسلسل بڑھنے کا مظہر ہیں ۔”

پیسکوف نے دارالحکومت ماسکو میں مغربی ممالک بالخصوص جرمنی کی جانب سے یوکرین کو ٹینک کی ممکنہ ترسیل پر اپنا جائزہ پیش کیا۔

انہوں نے بتایا کہ یورپی ممالک نے ایجنڈے میں شامل  ممکنہ ٹینکوں کی ترسیل کے لیے ایک دوسرے پر الزام تراشی شروع کر دی ہے، "یورپی ممالک، بشمول وارسا، برلن کو بین الاقوامی تنہائی کی دھمکی دے رہے ہیں۔ یہ تمام  چیزیں اتحادی ممالک  کے درمیان کشیدگی میں مسلسل اضافہ ہونے، اور  اس میں طول آنے کا مظہر ہیں۔”

پیسکوف نے بتایا کہ مغربی ممالک  یوکیرین کو اسلحہ کی ترسیل کے ذمہ دار ہیں،  یوکرین کی ٹیکنالوجی   استعداد میں اضافہ کرنےا ور  اسلحہ کی فراہمی براہ راست یا بلواسطہ طور پر تمام تر متعلقہ ممالک ذمہ دار ہیں۔

انہوں  نے مزید کہا کہ اسلحہ کی ترسیل نے یوکرین کو نقصان پہنچایا ہے،  یہاں پر اصل اہم چیز  ان تمام تر کاروائیوں  اور نام نہاد تعاون  کا خمیازہ  یوکرینی عوام   بھگتیں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں