ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

تھائی لینڈ میں ٹریفک حادثے کے بعد ہونے والے دھماکے میں 2 بچوں سمیت 11 افراد ہلاک

تھائی لینڈ میں ہائی وے پر ٹریفک حادثے کے بعد ہونے والے دھماکے میں 2 بچوں سمیت 11 افراد ہلاک ہو گئے۔

مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق مٹراپاپ ہائی وے پر 100 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے سفر کرنے والی گاڑی  فٹ پاتھ سے ٹکرا گئی۔

ٹکر لگنے کے بعد گاڑی میں دھماکہ ہونے سے اسے آگ لگ گئی ، جس سے 12 مسافروں میں سے 11 اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

ہلاک شدگان میں 2 بچے بھی شامل ہیں اور 20 سالہ  زخمی نوجوان کو  اسپتال میں داخل کرا دیا گیا ہے۔

حادثے کے بعدلگنے والی آگ  پر فائر بریگیڈکے عملے نے قابو پا لیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں