ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کا تقرر: عمران خان سے پرویز الٰہی کی ملاقات

signed

لاہور: چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور ق لیگ کے رہنما پرویز الٰہی کی ملاقات ہوئی ہے، جس میں نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کے تقرر سے متعلق معاملات پر گفتگو کی گئی۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق عمران خان اور پرویز الٰہی کی ملاقات میں وزیراعلیٰ پنجاب کے تقرر کو عدالت میں چیلنج کرنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں رہنماؤں نے محسن نقوی کے بطور وزیراعلیٰ پنجاب تقرر کے خلاف کل بدھ (25 جنوری) کو عدالت میں درخواست دائر کرنے کا فیصلہ کیا۔ اس موقع پر وکلا اور پارٹی رہنماؤں سے مشاورت بھی کی گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ قانون دان احمد اویس نے عمران خان اور ملاقات کے شرکا کو  مکمل آئینی و قانونی شقوں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔علاوہ ازیں ملاقات میں پرویز الٰہی کے ساتھ آئندہ انتخابات اور دیگر معاملات سے متعلق بھی گفتگو کی گئی۔ پی ٹی آئی نے چودھری پرویز الہی کو اپنے احتجاجی لائحہ عمل سے بھی آگاہ کیا۔

ملاقات میں نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے کی جانے والی تقرریوں پر اظہار تشویش کیا گیا۔

قبل ازیں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی زیرصدارت پارٹی رہنماؤں کا اجلاس ہوا، جس میں فواد چودھری، حسان خاور، اعظم سواتی، مسرت جمشید چیمہ، وزیراعلیٰ گلگت بلتستان نے شرکت کی۔  جس میں موجودہ سیاسی صورتحال اور نگراں وزیراعلی پنجاب کے خلاف احتجاجی تحریک پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں