ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ایران کا یورپی یونین اور برطانیہ کی جانب سے پابندیوں کا سختی سے جواب

ایران نے یورپی یونین (EU) اور برطانیہ کی جانب سے  متعدد  ایرانی افراد اور اداروں پر عائد پابندیوں کا جواب  دیے جانے کا اعلان کیا ہے۔

ایران کی سرکاری خبر رساں ایجنسی IRNA کے مطابق وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنانی نے تہران کے خلاف یورپی یونین اور برطانیہ کی تازہ ترین پابندیوں کے حوالے سے ایک بیان  جاری کیا ہے۔

کنانی نے ان پابندیوں کی مذمت  کرتے ہوئے کہا ہے کہ یورپی یونین اور برطانوی حکومت کی طرف سے یہ اقدام ایران کی اتھارٹی کے حوالے سے ان کی الجھنوں کے ساتھ ساتھ ایرانی حقائق کو پوری طرح سے سمجھنے میں ان کی ذہنی نااہلی کی علامت ہے۔

کنانی  نے کہا کہ ایران ایسی ناکام پالیسیوں کا جواب دینے کا حق محفوظ رکھتا ہے اور جلد ہی یورپی یونین اور برطانیہ میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی کرنے والوں اور دہشت گردی کے حامیوں کے خلاف پابندیوں کی نئی فہرست کا اعلان کرے گا۔

یورپی یونین کے ممالک نے گزشتہ روز 18 ایرانی افراد اور 19 تنظیموں پر ان مظاہروں میں مداخلت کرنے پر پابندیاں عائد کرنے کا فیصلہ کیا تھا جو ستمبر میں مہاسا  امینی کی حراست میں ہونے کے بعد شروع ہوئے تھے۔

برطانیہ نے مظاہروں کو دبانے میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور جاسوسی کے الزام  میں ملوث ایران اور برطانیہ  کی  دوہری شہریت   رکھنے والے  علی رضا اکبری کی پھانسی   دینے کی  وجہ سے کچھ ایرانی حکام اور تنظیموں کو پابندیوں کی فہرست میں  ڈالنے کا اعلان کیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں