ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

او آئی سی کی سویڈن اور نیدرلینڈز میں قرآن پاک کی بے حرمتی کی مذمت

condemns

نیویارک: اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی)کے رکن ممالک نے سویڈن اور نیدرلینڈز میں قرآن پاک کے بے حرمتی کے گھناؤنے واقعہ کی شدید مذمت کی ہے 

رکن ممالک کاکہنا تھا کہ ایسے واقعات اسلاموفوبیا کا مظہر ہیں۔ پاکستان اس وقت اسلامک کانفرنس آف فارن منسٹرز (آئی سی ایف ایم)کا چیئرمین ہے۔ یہ اجلاس اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ گزشتہ سال اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی منظور کردہ تاریخی قرارداد کے مطابق اسلامو فوبیا کے خلاف عالمی دن کو منانے کے لیے نیویارک میں اقوام متحدہ میں خصوصی اجلاس منعقد کیا جائے گا۔

پاکستانی سفیر نے کہا کہ او آئی سی کے رکن ممالک کے اس اجلاس کے ذریعے ہم مسلم مخالف بیان بازی اور نسل پرستی امتیازی سلوک، منفی دقیانوسی تصورات اور مسلمانوں کو بدنام کرنے کے طریقوں کا مقابلہ کرنے اور اسے ختم کرنے کے لیے بین الاقوامی یکجہتی اور تعاون کا مطالبہ کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ قرارداد پر پیش رفت کے طور پر او آئی سی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل پر زور دے گی کہ وہ او آئی سی ممالک کے ساتھ مل کر اسلامو فوبیا کو روکنے اور اس کے خاتمے کے لیے ایکشن پلان تشکیل دیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں