ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ترکیہ، سویڈن، فن لینڈ سہہ رکنی اجلاس ملتوی

ترکیہ، سویڈن اور فن لینڈ  کے درمیان ماہ فروری میں منصوبہ بندی کردہ سہہ رکنی میکانزم  اجلاس  کو آئندہ کی  کسی تاریخ تک ملتوی کر دیا گیا  ہے۔

سفارتی حلقوں سے حاصل کردہ معلومات کے مطابق  ماہ فروری میں بیلجئن  دارالحکومت برسلز میں مجوزہ  اجلاس  کو  آئندہ کی کسی تاریخ  پر ڈال دیا گیا  ہے۔

سویڈن میں علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم PKK کے حامیوں نے صدر رجب طیب ایردوان کو نشانہ بناتے ہوئے اشتعال انگیز کارروائیاں کیں اور 21 جنوری کو دارالحکومت اسٹاک ہوم میں ترک سفارت خانے کے سامنے قرآن مجید  کو نذر آتش کرنے  جیسی گھناونی  حرکت کی گئی ۔

انقرہ نے ان مذموم اقدامات پر سخت رد عمل کا اظہار کیا تھا اور وزارت خارجہ نے سویڈن سے مطالبہ کیا  تھاکہ وہ ان اقدامات کے مرتکب افراد کے خلاف ضروری کارروائی کرے۔

ترکیہ 28 جون کو ہسپانوی شہر میڈرڈ میں نیٹو سربراہی اجلاس میں رکنیت کے لیے درخواست دینے والے فن لینڈ اور سویڈن کو ویٹو کرتا چلا آرہا ہے۔ دہشت گرد تنظیموں کی سرِ عام حمایت کرنے والے ان  دونوں ممالک کے ساتھ  دستخط کرنے والا ترکیہ  کیے گئے وعدوں کو پورا کرنے کا منتظر ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں