ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ترک جغرافیائی مسجل مصنوعات22

عادل جیواز چھڑی جسے ترکی کے مشرقی اناطولیہ  علاقے میں وان جھیل کے ساحل پر واقع شہر بتلیس کے قصبےعادل جیواز   کے نام پر رکھا گیا ہے، عادل جیواز  انجمن برائے خدمات عامہ کی درخواست پر 2019 میں ترکیہ کی جغرافیائی طور پر   مسجل مصنوعات میں شامل کیا گیا تھا۔

. اس چھڑی کا خام مال، جو بوڑھے لوگوں کے روزمرہ استعمال اور سیاحتی مقاصد کے لیے دو اقسام میں تیار کیا جاتا ہے، اس خطے میں خاص طور پر اگائے جانے والے اخروٹ کے درخت ہیں۔

 یہ بہت اہمیت کا حامل ہے کہ اخروٹ کے درخت کو پیداوار میں استعمال کیا جائے گا اس کی گرہ کم ہوتی ہے۔ چھڑی کے نمونوں کو تاریخی عمارتوں میں پائے جانے والے اورارتی،سلجوکی اور عثمانی  نقوش کا استعمال کرتے ہوئے منفرد انداز میں ڈیزائن کیا گیا ہے اور انہیں نسلوں کے لیے ماہر کاریگروں کے ذریعے آج تک لایا گیا ہے۔

 ماربلنگ، گلڈنگ اور چھوٹے نمونے جن کی پچیس سے زائد اقسام ہیں، صرف عادل جیواز کی چھڑیوں پر دیکھے جاتے ہیں اور نقش و نگار، پینٹنگ اور جلانے کی تکنیک کا استعمال کرتے ہوئے چھڑی کے جسم پر کڑھائی کی جاتی ہے۔

  عادل جیواز چھڑی، جو مکمل طور پر ہاتھ سے تیار کی گئی ہے اتنی موٹی بنائی گئی ہے کہ وہ روزانہ استعمال کے لیے انسانی وزن کو سہارا دے سکے جبکہ سیاحتی مقاصد کے لیے اسے پتلا بنایا گیا ہے اور ان کا ڈیزائن خاص جمالیاتی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں