ترک مسلح افواج نے شمالی شام میں فرات ڈھال آپریشن اور چشمہ امن آپریشن کے علاقوں پر حملہ کرنے کی کوشش کرنے والے ، علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم PKK/YPG کے 7 دہشت گرد وں کو غیر فعال کردیا ہے۔
وزارت قومی دفاع کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم دہشت گردوں کو ان کے غدارانہ عزائم تک پہنچنے سے پہلے ہی ان کو غیر فعال کرنا جاری رکھیں گے۔ فرات کی ڈھال اور امن بہار کے علاقوں پر حملہ کرنے کی کوشش کرنے والے 7 PKK/YPG دہشت گردوں کو ہمارے ہیرو کمانڈوز نے غیر فعال کر دیا ہے۔
ترک مسلح افواج دہشت گردوں کے خلاف اپنی جدو جہد جاری رکھے گی۔