ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

حکومت کا انتخابات نئی ڈیجیٹل مردم شماری کے تحت کرانے پر غور

elections

اسلام آباد: اتحادی حکومت میں شامل جماعتوں پاکستان مسلم لیگ ن، پیپلز پارٹی اور جے یو آئی کی اعلی قیادت کی ملاقات ہوئی ہے جس میں عام انتخابات سے متعلق نئی حکمت عملی پر غور کیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت نے انتخابات نئی ڈیجیٹل مردم شماری کے تحت کرانے پر غور شروع کردیا ہے۔ وزیر اعظم شہباز شریف کی آصف زرداری، مولانا فضل الرحمان اور دیگر اتحادیوں سے ملاقات میں اس حکمت عملی پر غور کیا گیا۔

ملاقات میں پنجاب اور خیبرپختونخوا میں انتخابات سے متعلق امور پر بھی مشاورت کی گئی۔ذرائع کے مطابق حکومت نے انتخابات نئی مردم شماری پر کرانے کیلئے الیکشن کمیشن سے رجوع کرنے پر بھی غور کیا ہے۔وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کہہ چکے ہیں کہ مردم شماری کے نتائج 30 اپریل کو جاری ہوں گے۔

خیال رہے کہ الیکشن کمیشن پہلے ہی کہہ چکا ہے کہ نئی مردم شماری کے بعد نئی حلقہ بندیوں میں 6 ماہ لگیں گے، پنجاب اسمبلی کے 90 دن 14اپریل اور کے پی کے کے 18اپریل کو پورے ہو رہے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں