ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عمران خان نے پی ٹی وی، پارلیمنٹ حملہ کیس میں انسداد دہشتگردی عدالت کا دائرہ اختیار چیلنج کردیا

nationwide

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے پی ٹی وی، پارلیمنٹ حملہ کیس میں انسداد دہشت گردی عدالت کا دائرہ اختیار چیلنج کردیا۔انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پی ٹی وی، پارلیمنٹ حملہ کیس میں سابق وزیراعظم عمران خان کی جانب سے قانونی ٹیم نے دہشت گردی کی دفعہ 23 اے کے تحت درخواست دائر کی، جس میں دہشت گردی عدالت کے دائرہ اختیار کو چیلنج کیا گیا۔

انسداد دہشت گردی عدالت کے جج راجا جواد عباس حسن کے روبرو وکیل نعیم حیدر پنجوتھا نے دلائل میں کہا کہ یہ دہشت گردی عدالت کا کیس نہیں بنتا، لہذا مقدمہ متعلقہ عدالت کو منتقل کیا جائے۔ پی ٹی وی، پارلیمنٹ حملہ کیس میں دہشت گردی دفعات نہیں بنتی۔ پرامن احتجاج کیا گیا تھا جس پر دہشت گردی کی دفعات لگادی گئیں۔احتجاج آئینی دھارے میں رہتے ہوئے کیا گیا تھا ۔عمران خان کے وکیل کی جانب سے دلائل سننے کے بعد عدالت نے پراسیکیوشن سے درخواست پر دلائل طلب کرتے ہوئے نوٹس جاری کردیا اور سماعت 9 فروری تک ملتوی کردی۔ واضح رہے کہ اس کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو مستقل حاضری سے استثنیٰ حاصل ہے ۔

#

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں